بدھ 17 جون 2026 - 15:39
شہادتوں سے الٰہی منصوبہ نہیں رکتا، ایران حق و باطل کی فیصلہ کن جدوجہد کے راستے پر گامزن ہے: حجۃ الاسلام میرباقری

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد مہدی میرباقری نے حرمِ مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں محرم الحرام کی دوسری شب کی مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے خون کا حقیقی انتقام حضرت ولی عصر عجل‌اللہ‌فرجہ کے ظہور اور باطل و شیطانی نظام کے مکمل خاتمے کے ساتھ پورا ہوگا، اور آج ایران سمیت اہلِ ایمان اسی عظیم الٰہی منصوبے کے راستے پر گامزن ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگانِ رہبری کے رکن اور ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد مہدی میرباقری نے حرمِ مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں محرم الحرام کی دوسری شب کی مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے خون کا حقیقی انتقام حضرت ولی عصر عجل‌اللہ‌فرجہ کے ظہور اور باطل و شیطانی نظام کے مکمل خاتمے کے ساتھ پورا ہوگا، اور آج ایران سمیت اہلِ ایمان اسی عظیم الٰہی منصوبے کے راستے پر گامزن ہیں۔

انہوں نے سورۂ نبأ کی تفسیر بیان کی اور کہا کہ قرآن کریم میں مذکور "نبأ عظیم" یعنی عظیم خبر کی تفسیر اہل بیت علیہم السلام کی روایات میں امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولایت اور خاص طور پر امام زمان علیہ السلام کے ظہور سے کی گئی ہے۔ یہ ایسا عظیم واقعہ ہے کہ بعض روایات کے مطابق اہلِ یقین بھی اس کی عظمت کے باعث آزمائش اور تردد کا شکار ہو سکتے ہیں۔

آیت اللہ میرباقری نے کہا کہ خداوند عالم نے پوری کائنات کو اسی عظیم مقصد کے تحت تخلیق کیا ہے اور تمام نظامِ ہستی "یوم الفصل" یعنی حق و باطل کے مکمل جدا ہونے کے دن کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ روایات میں "یوم الفصل" کو ظہورِ امام مہدی علیہ السلام اور حق و باطل کے قطعی امتیاز کے دن سے تعبیر کیا گیا ہے، جب اہلِ ایمان اپنی جزا اور ظالم و سرکش عناصر اپنے اعمال کی سزا پائیں گے۔

انہوں نے واقعۂ کربلا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے ابن زیاد کے دربار میں انتہائی مصائب کے باوجود فرمایا: "ما رأيت إلا جميلاً"، یعنی "میں نے اللہ کے کام میں حسن و زیبائی کے سوا کچھ نہیں دیکھا"۔ ان کے بقول عاشورا کوئی محدود واقعہ نہیں بلکہ ایک عظیم الٰہی منصوبے کا حصہ ہے جو ظہورِ قائم آلِ محمد عجل‌اللہ‌فرجہ تک جاری رہے گا۔

رکن مجلس خبرگان نے کہا کہ شیطان اور باطل قوتیں ہزاروں برس سے اس الٰہی منصوبے کی مخالفت کرتی رہی ہیں، لیکن خدا کا وعدہ ہے کہ بالآخر حق کو غلبہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انبیائے الٰہی کے دشمن ہمیشہ موجود رہے ہیں اور دنیا میں انہیں شور و غوغا برپا کرنے کی مہلت دی گئی ہے، مگر فیصلہ کن دن صرف حق کی آواز بلند ہوگی۔

آیت اللہ میرباقری نے مزید کہا کہ جس شخص کی نگاہ اس عظیم الٰہی منصوبے پر ہو وہ کبھی شکست کا احساس نہیں کرتا۔ اسی لیے کربلا کے اسیر سخت ترین حالات میں بھی کمزور نہیں پڑے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج بھی اہلِ ایمان کو صبر، بصیرت اور استقامت کے ساتھ اسی راستے پر قائم رہنا چاہیے۔ ان کے مطابق دشمن بعض شہادتوں کو اپنی کامیابی سمجھ سکتا ہے، لیکن الٰہی منصوبہ جاری رہتا ہے اور خداوند متعال کا وعدہ ہے کہ وہ اپنے رسولوں اور اہلِ ایمان کی نصرت فرمائے گا، لہٰذا کامیابی بالآخر حق کے حصے میں آئے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha